بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تعارف

جناب محمد صدیق (چیرمین)

محمد صدیق صاحب اتحاد کیمیکلز لمیٹڈ سے 1999 سے منسلک ہیں۔ وہ ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی میں اعلٰی تعلیم یافتہ ہیں۔ کیمیکل، ٹیکسٹائل انڈسٹری، فائنانس اور کارپوریٹ کے اقوامی اور بین الاقوامی معاملات میں وہ 29 سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔ علاوہ از ایں وہ اتحاد ڈولیپرز میں بطورِ شراکت دار بھی کام کر رہے ہیں۔

جناب عبدالستار کھتری (ڈائریکٹر / سی ای او)

عبدالستار صاحب 1997 میں اتحاد کیمیکلز لمیٹڈ میں شامل ہوئے۔ وہ کیمیات میں بیچلرز آف سائنس کی ڈگری رکھتے ہیں۔
وہ کیمیکل مینیفیکچرنگ انڈسٹری، بزنس ڈویلپمنٹ اور ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری میں فعال، متحرک، مستعد اور کیمیکل مینوفیکچرنگ میں نتائج خیز تجربے کے 22 سال گزار چکے ہیں۔ علاوہ از ایں وہ اتحاد ڈویلپرز اور کیمی دائسٹفس (پرائویٹ) لمیٹد کے بورڈ آف ڈئیریکٹرز میں بھی شامل ہیں۔

جناب عبدالغفور کھتری (ڈائریکٹر)

عبدالغفور کھتری صاحب نے ماسٹر آف کامرس گورنمنٹ کامرس کالج کراچی سے مکمل کیا۔ ان کے پاس 27 سال سے زیادہ ٹیکسٹائل انڈسٹری، گارمنٹس اور کیمیکلز کا تجربہ ہے۔

جناب وقاص صدیق کھتری (ڈائریکٹر)

وقاص صدیق کھتری صاحب اتحاد کیمیکلز لمیٹڈ میں 2012 سے بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایم ایس کیمیکل انجینرنگ امریکہ سے کیا۔ ان کے پاس کیمیکلز، بزنس ڈویلپمنٹ اور ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کا وسیع تجربہ ہے۔ اس کے علاوہ وہ کمپنی کی ایگریکلچر ڈویژن بھی چلا رہے ہیں۔

محترمہ فرحانہ عبدالستار کھتری (ڈائریکٹر)

فرحانہ عبدالستار کھتری صاحبہ اتحاد کیمیکلز لمیٹڈ میں 2005 سے بطور ڈائریکٹر کام کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اتحاد ڈویلپرز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا بھی حصہ ہیں، اور انکے پاس کیمیکلز انڈسٹری کا وسیع تجربہ ہے۔

جناب پرویز احمد خان (ڈائریکٹر)

پرویز احمد خان صاحب کے پاس بی ایس سی کیمیکل انجینرنگ اور ایم ایس سی نیوکلیئر ٹیکنالوجی کی ڈگری ہے۔ انڈسٹری میں سینیئر ایگزیکٹو کے عہدے کا وسیع تجربہ ہے۔ خان صاحب فرانس سے انٹرنیشنل ایگزیکٹو پرگرام کے لیے تربیت یافتہ ہیں۔ انٹرنیشنل مینوفیکچرنگ پروگرام نیدرلینڈ سے، انٹرنیشنل سیفٹی، ہیلتھ، اور انوائرنمنٹ مینیجمنٹ برطانیہ سے اور مینوفیکچرنگ اینڈ بینچ مارکنگ کی تربیت برطانیہ اور امریکہ سے حاصل کردہ ہیں۔ خان صاحب بورڈ آف ڈائرکٹر آئی سی آئی پاکسان کا حصہ ہیں۔ وہ آئی سی آئی پاکستان مینجمنٹ / نان مینجمنٹ سٹاف پروویڈینٹ فنڈ اینڈ گریٹی ٹیوڈ فنڈ میں ٹرسٹی ہیں۔ حلیب فوڈ لمیٹڈ میں بھی بورڈ آف ڈائرکٹرز کا حصہ ہیں۔ کمپنی میں وہ 2014 سے منتخب ڈائیرکٹر ہیں۔

جناب عبداللہ مصطفی (ڈائریکٹر)

.جناب عبداللہ مصطفی نے ٹورنٹو یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے